شمالی وزیرستان کے ضلع علی میر کے جنرل علاقے سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس دوران 21 سالہ سپاہی شکیل شفقت شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، ایسی کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا جوان شہید








