بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ: بھارت جانے کیلئے قومی ٹیم کو آج ویزے ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو بھارت جانے کے لیے آج ویزے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی کلیٸرنس کے ساتھ ہی پاکستانی اسکواڈ کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

گزشتہ روزاتوار 24 ستمبر کو بھارتی ہائی کمیشن بند ہونے کے باعث ویزوں کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے ویزوں میں تاخیر پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے نے بھی پی سی بی کو اس حوالے سے یقین دہانی کروا رکھی ہے ۔

قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا۔

ویزوں میں تاخیرکے باعث اب قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی 27ستمبر کو شیڈول ہے۔

پی سی بی نے25 رکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل انڈین ہاٸی کمیشن کو بھجوائے تھے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے۔