لاہور(ممتازنیوز )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نے تمام سینٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز جو اسوقت بیرون ملک موجود ہیںان کوتین روز میں وطن واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ ن کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔
پیر کواپنےبیان میں راناثناء اللہ نے کہاکہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں،قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائیزیشن کیلئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں،18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کرکے اسکی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں
ن لیگ کے بیرون ملک تمام سینٹرز کو 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت
