بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانگ ژو(نیوزڈیسک)ایشین گیمز والی بال میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، پاکستان نے روایتی حریف کیخلاف تین۔صفر کی فتح کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے 1990 کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔
چین کے شہر ہانگ ژومیں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا۔
پاکستان کی جانب سے مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔