کراچی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دی گئی ٹوپی (CAP) اپنے والد کو دے دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ایک ٹوپی پہنا رہے ہیں۔فواد عالم نے شیئر کی ویڈیو کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ابو، آپ نے اڑنے کے لیے مجھے اپنے پر دیےاور سکھایا کہ اپنے جذبے پر کیسے قائم رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ اور میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔فواد عالم نے ہش ٹیگ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’اپنے والدین کا احترام کریں، آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر‘۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
Abbu, you gave me your wings to fly and taught me how to stay true to my passion 🏏 Thank you for everything and I love you the most ♥️🙏🏼#RespectYourParents #ICCTeamOfTheYear 🧢 pic.twitter.com/o8uGwWYqbR
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) April 30, 2022