لندن(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے برطانیہ سے مسلم کمیونٹی کو عید مبارک کا پیغام دے دیا۔لنکاشائر کاؤنٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں حسن علی نے کہا کہ میری اور لنکاشائر کی جانب سے برطانیہ میں موجود پاکستانیوں اور تمام مسلم کمیونٹی کو عید مبارک۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کےہیرو نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ سب خوش رہیں۔یاد رہے کہ حسن علی ان دنوں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔حسن علی نے پہلے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں اور دوسرے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
#EidMubarak to everyone celebrating! ☪️
Here's a special @RealHa55an message to those enjoying the celebrations!
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/Xl7FJ38556
— Lancashire Cricket (@lancscricket) May 2, 2022