بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں،عرفان پٹھان کا طنز

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑ دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ “لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں”، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ورلڈکپ کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کا یہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔

سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ کچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کو یاد کروایا کہ حیدرآباد میں قومی ٹیم کے آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ نعرہ لگارہے تھے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے جھنڈا لہرنے سے روک دیا تھا۔