ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم گوہاٹی میں بارش کے سبب میچ اب تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔
Rain in Thiruvananthapuram and Guwahati 🌧️ #CWC23
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 30, 2023
گوہاٹی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بتایا کہ گرمی کے علاوہ پہلے بیٹنگ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شام میں ہمارے باؤلر فریش رہیں۔
Rohit Sharma says he wants to keep the bowlers fresh, and India will bat first in their warm-up game against England #INDvENG #CWC23
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 30, 2023
بھارتی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شمبن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ایشون، شیردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی، محمد سراج، جسپرت بمرا
انگلینڈ اسکواڈ: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ، گس اٹکنسن، ریس ٹوپلی
📋 𝑻𝑬𝑨𝑴𝑵𝑬𝑾𝑺!
A total of 13 players will be in action throughout today's warm-up match 👊
Let's start with a win, boys! ✅ #EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/yCK7YaRxNJ
— England Cricket (@englandcricket) September 30, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ہو گئی تھی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کے سینچری کی مدد سے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 345 رنز بنائے تھے، جسے کیوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 44 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
ورلڈکپ میچز سے قبل آئی سی سی کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کے کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر بھی انعامی رقم دی جائے گی، گروپ مرحلے میں ہر ایک میچز جیتنے پر ایک ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔









