بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین گیمز میں مایوس کن کارکردگی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے: حفیظ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتا دی۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے ایتھلیٹس کی کارکردگی کی وجہ بدقسمتی نہیں ہے،  یہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایتھلیٹس بہت باصلاحیت ہیں لیکن  پاکستانی ایتھلیٹس کو بین الاقوامی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرنے کے لیے انہیں تیاری کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا