بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان: 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

بلوچستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم کل (پیر 2 اکتوبر) سے شروع ہو گی جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 24 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مہم کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں 8 ہزار 589 موبائل ٹیمیں، 925 فکسڈ سائٹن اور 547 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

سید زاہد شاہ نے بتایا کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، پولیو کو ہرانے اور اس سے جان چھڑانے کی جنگ میں والدین، علمائے کرام، سیاسی حلقوں، قبائلی عمائدین، انتظامیہ اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، ان کی مثبت سوچ اور رویوں کی مدد سے پولیو مہم کامیابی سے ہم کنار ہو سکتی ہے۔