بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے رات کے کھانے کے لیے حیدر آباد دکن کے معروف ریسٹورنٹ کا انتخاب کیا۔
آرام کے دن پر ٹیم منیجمنٹ نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں ڈنر کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز حیدرآباد دکن کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔
قومی اسکواڈ کے اراکین روایتی پان سے بھی لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ اسٹاف اور ویٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
🎥 Hangout in Hyderabad: Glimpses from the Pakistan team dinner 🍽️#CWC23 pic.twitter.com/R2mB9rQurN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2023
کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ میں آئے عام لوگوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم ایک روز آرام کے بعد آج سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ شیڈول ہے۔









