حیدر آباد دکن(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہاکہ ابھی تک بہت اچھا رہا، بھارت میں ایئرپورٹ پر شاندار ویلکم کیا گیا،اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے۔
شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا، کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں،ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں آرام کا موقع ملا،کرکٹ سکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے،کھلاڑی ذہنی طور پر مطمئن ہوتا ہے تو اچھے فیصلے کرتا ہے،ان کا کہناتھا کہ بھارت میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں،وارم اپ میچ میں وکٹ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی، اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔









