لاہور (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کے ساتھ کس کردار کی آفر ہوئی تھی ؟ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بھی فلم کی آفر ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار کی والدہ کا کردار نبھانا تھا، تاہم پلوامہ حادثہ ہو گیا جس کی وجہ بھارت نہ جا سکی۔
اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نےکہ میرا پورا گھرانہ موسیقی سے لگاؤ رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے، 9 برس کی عمر میں جب ٹی وی پروگرام میں گانا گانے کا موقع ملا تو اس وقت گانا گانے کے 20 روپے ملتے تھے اور وہ بھی امی لے لیا کرتی تھیں۔
انہوں نے (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی بطور سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ انہوں نے آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر خدمات انجام دیں، ٹیکس سے چھوٹ دی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار معین اختر اور عمر شریف کی صلاحیتوں اور شخصیت کا کوئی ثانی نہیں۔









