پاکستان کی کوہ پیما نائلہ کیانی نے چو اویو چوٹی سر کر لی، چو اویو چوٹی کی بلندی 8,188 میٹر(26863.517 فٹ) ہے
الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری حرار حیدری نا کوہ پیما نائلہ کیانی کو چو اویو وٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ نائلہ کیانی کا عزم واقعی حیران کن ہے کیوں کہ اس نے انتہائی خطرناک موسم میں ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں چو اویو فتح کی ۔
حرار حیدر کے مطابق نائلہ کیا نی کو یہ چوٹی سر کرنے میں 28 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس غیر معمولی مہم جوئی سے نائلہ کی بحفاظت واپسی کی امید اور دعا کر رہے ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مارکس سرباز کی 8 ہزار میٹر کی 13 کامیابی ہے جبکہ نائلہ کیانی کی یہ 8ہزار میٹر سے بلند 10 ویں چوٹی تھی جو انہوں نے سر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی کے لیے نائلہ کیانی کی لگن قابل ستائش ہے اور ان کی کامیابیاں باقی کوہ پیماؤں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ چو اویو چوٹی چو اویو دنیا کی چھٹی سب سے اونچی چوٹی ہے اور یہ نیپال اور چین کے درمیان سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔
نائلہ کیانی نے اور کون سے پہاڑ سر کیے؟
نائلہ کیانی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے 8000 میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کی ہیں۔ ان میں براڈ پیک(8047 میٹر)، اناپرانا(8091 میٹر)، کےٹو(8611 میٹر)، لہوسے(8516 میٹر)، گاشر برم 1( 8068 میٹر)، گاشر برم 2(8035 میٹر)، نانگا پربت(8125 میٹر) اور ماؤنٹ ایورسٹ(8849 میٹر) شامل ہیں۔









