نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارتی شہر احمد آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میدان میں ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیں گے۔ تاہم اس مرتبہ عالمی ایونٹ سے متعلق اہم تبدیلی کے دعوے کئے جا رہے ہیں جن کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہو گی۔
افتتاحی تقریب منسوخ کرنے دعوے میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی
اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے 4 اکتوبر کو افتتاحی تقریب کا پلان سامنے آیا تھا جس میں بھارتی فنکارہ آشا بھوسلے، شریاس گھوشال اور رنویر سنگھ ایکٹرز نے پرفارم کرنا تھا، عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ سے پہلے شاندار آتش بازی اور لیزر شو بھی متوقع تھا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے افتتاحی تقریب کی منسوخی سے متعلق کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔









