بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارہ کہو،کرین کی لفٹ گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی

اسلام آباد (ملک نجیب ) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں کرین گرنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ حادثہ کرین کی لفٹ گرنے سے پیش آیا جس کی زد میں چار مزدور آئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران کرین کی لفٹ گرنے سے چار مزدور دب گئے جن میں سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا ہے ۔ وفات پانے والوں میں قیصر عباس ، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں ۔ زخمی ہونے والے کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر گئی جبکہ زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔