بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

11 ماہ کے بچے کو والد کے سامنے زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا گیا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی بارہ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک شخص نے گیارہ ماہ کے بچے کو والد کے سامنے زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا ۔ تھانہ سمبل پولیس کو شہباز نے بتایا کہ وہ اپنے گیارہ ماہ کے بچے کے ساتھ دودھ لینے کے لئے گیا دوکان پر گیا تو راستے میں محمد جاوید ہاتھ میں پتھر لے کر کھڑا ہوا تھا جو مجھے مارنے لگا تو میں نے اس کو دھکا دے کر جان بچائی اسی دوران جاوید نے بچہ ہاتھ سے چھین لیا اور تین مرتبہ زمین پر پھینکا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ بچے کو لے کر پمز ہسپتال گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔