بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرملکی مبصرین کو انتخابات میں مدعو کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا دفتر خارجہ کو خط

اسلام آباد: غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئے عالمی مبصرین کی شرکت پر یقین رکھتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ دفتر خارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی لسٹ الیکشن کمیشن کومہیا کرے۔

الیکشن کمیشن کا خط کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اجلاس سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔