بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

اسلام آباد(ممتازنیوز) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صائمہ حمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ لیکچرر جویریہ طارق نے طالبات کے ہمراہ بارگاہ رسالت مآب( ص) کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ محفل سے خطاب کرتے ہوئے لیکچرر صائمہ بشیر نے سیرت النبی (ص)پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حالات میں صبر و استقامت کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء محفل نے پیارے نبی حضرت محمد (ص) سے محبت کا اظہار کیا اور سیرت النبی (ص) کی پیروی کرنے کے عہد کی تجدید کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے انتظامیہ کو محفل میلاد کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ محفل کا اختتام دعا پر ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال کی والدہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی جو حال ہی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں.