احمد آباد: بھارت میں منعقدہ ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے بریانی سے متعلق سوال پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دلچسپ جواب دیا ہے۔
میزبان نے کپتان سے سوال کیا کہ بابر بریانی کیسی تھی؟ سوال سن کر بابراعظم اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’ہم 100 مرتبہ بتا چکے ہیں‘‘۔
بابراعظم نے جواب میں مزید کہا کہ ’’بریانی کافی اچھی رہی اور حیدرآباد سے متعلق یہ سن رکھا تھا کہ بریانی اچھی ہے، اس لیے بریانی کھا کھا کر اچھا لگا‘‘۔
Babar Azam about Biryani of Hyderabad.#BabarAzam | #WorldCup2023
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) October 4, 2023
واضح رہے کہ ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے لیے قومی ٹیم کے کپتان حیدر آباد سے خصوصی طیارے میں احمد آباد پہنچے تھے جہاں ان کی بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت دیگر ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات بھی ہوئی۔
کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ہال میں ایک ساتھ اندر داخل ہوئے جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔









