اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے لیے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہاہے کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
نگران وزیراعظم سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی الوداعی ملاقات








