بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا، ہمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے ”خطے میں امن، سلامتی اور اس سے آگے: پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں معیشت کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی، ہم ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بحالی اور تجارت کو فروغ دینے پر ہے۔