بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ میں کار اور مسافر بس میں تصادم، 2 خواتین سمیت6 افراد جاں بحق

کوہاٹ (ممتازنیوز) ٹنل کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ انڈس ہائی وے ٹنل چیک پوسٹ کے قریب کار اور مسافر بس کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اور زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار بنوں سے پشاور اور مسافر بس پشاور سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔