بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر سے غیرقانونی غیرملکیوں کو نکالنے کے معاملے پر حکومت نے مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق حکومت نے مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے حکام غیرملکیوں کی انخلاء کے معاملے کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطاق مختلف کیسزمیں مطلوب غیرملکیوں کی اسکروٹنی کی جائے گی، افغان بارڈر کے قریب ترین جیلوں میں ایف آئی اے کاونٹر قائم کیے جائیں گے۔