بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک سال میں حکومت نے کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سال میں حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023 میں حکومت نے 2ہزار 218 ارب روپے قرض لیا، رواں سال جولائی کے مقابلے اگست میں لیا گیا قرض 3.6 فیصد زائد ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتا یا گیا ہے کہ ایک سال میں حکومت نے 14 ہزار 394 ارب روپے قرض لیا، اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 63 ہزار 966 ارب روپے ہے۔