بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید توسیع سے پاکستان کی برآمدات کو فائدہ ہوگا ،شہبازشریف

لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں چار سال کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اور ووٹ دینے والے 561 ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،
یورپی پارلیمنٹ کے معزز ارکان نے پاکستان اور ترقی پزیر ممالک کے لئے مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے ،جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید توسیع سے پاکستان کی برآمدات کو فائدہ ہوگا
شہبازشریف نے کہا کہ برسلز میں پاکستانی مشن اور متعلقہ تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،
یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات پر خصوصی رعایتوں سے پاکستان کی معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی
جی ایس پی سٹیٹس میں 2027 تک توسیع سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو اپنا وجود برقرار رکھنے میں مدد ملے گی
پاکستان کی معاشی بحالی کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے اقدامات کئے تھے
برسلز میں پاکستان کے تجارتی کمشنر عمر حمید نے میری ہدایت پر یورپی پارلیمان کو جی ایس پی سٹیٹس میں توسیع کی باضابطہ درخواست دی تھی
نوازشریف کی قیادت میں عوام نے دوبارہ ذمہ داری دی تو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے ،
2014 سے پاکستان جی ایس پی سٹیس سے فائدہ اٹھارہا ہے