اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کرا دی، جس کے ذریعے پولیس کم سے کم وقت میں عوام کے پاس پہنچے گی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری ایپ کے ذریعے کسی غیر قانونی عمل، نقصان، حادثہ اور پولیس کے خلاف شکایت کرسکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے غیر قانونی مقیم یا جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
آئی سی ٹی 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں عوام کے پاس پہنچے گی۔
وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کا ایک اور اہم اقدام۔
عوام الناس کی سہولت کے لئے نئی ICT-15 ایپ متعارف کروا دی ،یہ ICT-15 ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے۔
عوام اس ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثہ، پولیس کے خلاف شکایت، غیرقانونی مقیم یا جرائم… pic.twitter.com/jygecHv8G9
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 6, 2023








