بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف اپنے دفترمیں الوداعی دن، کارکنوں سے ملاقات ،ساتھ کھاناکھایا ،عرفان صدیقی

لندن(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن)کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے دفترمیں الوداعی دن کارکنوں سے ملاقات کی اورساتھ میں کھانابھی کھایا۔نوازشریف سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتےہوئے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف دوچار دن میں لندن سے سعودی عرب میں عمرہ کے لیے جائیں گے ، عمرہ ادا کرنے کے بعددبئی جائیں گے اور دبئی سے پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں تواناکرداراداکریں گے۔