بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ: بنگلہ دیش کیخلاف افغانستان کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر

دھرم شالا (نیوزڈیسک) بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قبل ازیں ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔

بنگلہ دیش سکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمٰن،

افغان ٹیم

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

دوسری جانب ایونٹ کا چوتھا میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ حیدرآباد میں کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔