facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات کا گروپ پاکستان میں 60ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا ظبی گروپ پاکستان میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے پاکستان میں 35 ہزار افراد کو روزگار بھی ملے گا۔سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کے دوران حکومت پنجاب اور ظبی گروپ کے نمائندوں نے کیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے روا داری، بقائے باہمی اور دبئی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں ظبی گروپ کا “اسٹیٹ آف دی آرٹ” پراجیکٹ دوبارہ سے شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو کئی سالوں سے التوائ کا شکار تھا۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ لاہور میں فیروز پور روڈ پر اماراتی سرمایہ کاری کا تعمیراتی منصوبہ ہے، تعمیراتی پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو رہائش بھی فراہم کر سکے گا کیونکہ پراجیکٹ میں انتہائی شاندار سکیورٹی کا نظام نصب ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کا اظہار کیا کہ تعمیراتی پروجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا اور اس میں کافی عرصے سے حائل روکاٹوں کو دور کرکے پراجیکٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اسی امید اور توقع کا اظہار متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، بقائے باہمی اور دبئی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے بھی کیا اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ کافی عرصے سے التوائ کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ التوائ کا شکار منصوبہ کی بحالی ظاہر کرتی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار کرکے سرمایہ کاری کر رہی ہے، انھوں نے بھی تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی۔

مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کو دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ کرایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے متحدہ امارات کا پویلین دیکھا اور اماراتی عوام کو متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مبارک باد دی اور امارات کی بے مثال ترقی کو اقوام عالم کے لیے مثال قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب کے پویلین کا دورہ بھی کیا اور پویلین میں جدیدیت کو سراہا۔

عثمان بزدار نے ایکسپو کے دورے کے آخر میں پاکستان پویلین کا بھی دورہ کیا، عوام نے بھی وزیراعلی پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر خوب تصاویر بنوائیں اور حال احوال معلوم کیا