بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر

چنئی: ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔
بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر ڈیوڈ ورانر اور اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز کی شراکت داری بنائی پر وہ بھی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں زیادہ مدد نہیں دے سکی۔وانر 46 اور اسمتھ 46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
آسٹریلیا کی ٹیم پوری اننگزکے دوران بھارتی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، اس دوران ان کی یکے بعد دیگر وکٹیں بھی گرتی رہیں۔