بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی واپسی، اسلام آبادسے 200 بسوں پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ ہوگا

اسلام آباد(اصغر چوہدری) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 200 بسوں پر مشتمل قافلہ محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان کی قیادت میں ریلی کی صورت میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور روانہ ہوگا،اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن فیڈرل کیپیٹل کے راہنماؤں اور ورکرز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ لیگی ورکرز اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کےلئے بے تاب ہیں اورلاہور آمد پر انکا تاریخی فقیدالمثال استقبال کرینگے،انجم عقیل خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسلام آبادکے ورکرزکا 200 بسوں پر مشتمل قافلہ اکیس اکتوبر کی صبح سات بجے ریلی کی صورت میںخداداد ہائٹس اسلام آباد سے روانہ ہوگا ، اس ریلی کی قیادت لیگی راہنماء محسن شاہنواز ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان کرینگے جواپنی ذاتی گاڑیوں کے بجائے لیگی ورکرز کے ساتھ بسوں میں سوار ہوکر لاہور جائینگے، جبکہ خواتین کے قافلے کی قیادت مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل خواتین کی صدر فرح ناز اکبر کریں گی۔