اسلام آباد (ممتازنیوز ) قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کر دیا،وفاقی،صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کردیا گیا ، بھارت اور نیپال سے وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشات ،ڈاکٹر کو بھی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اداری صحت نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ پاکستان میں نیپا وائرس منتقلی کا خطرہ بدستور موجود ہے تاہم پھیلاو کے خدشات کم ہیں،ملک میں جانوروں، انسانوں میں نیپا وائرس کیس رپورٹ نہیں ہوا،بھارت سے نیپا وائرس کی پاکستان منتقلی ممکن ہے، بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہو سکتا ہے، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ہے، شہری پھل کھانے سے قبل اچھی طرح دھوئیں،بیرون ملک سے آئے افراد سے نیپا وائرس پاکستان پہنچ سکتا ہے، نیپا وائرس 1999 میں ملائیشیا، سنگاپور میں سامنے آیا تھا، نیپا وائرس انسان، جانوروں میں شدید بیماری کا سبب بنتا ہے ،گذشتہ ماہ انڈیا میں 6 نیپا وائرس کیسز،دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں،متاثرہ علاقوں سے آئے فرد کو نیپا کامشتبہ مریض سمجھا جائے گا، نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ، سور سے انسان کو منتقل ہوتا ہے، وائرس متاثرہ مریض سے قریبی افراد کو منتقل ہوتا ہے، وائرس کے بعض کیسز میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، وائرس کی علامات پانچ تا چودہ دن تک رہ سکتی ہیں، وائرس کا مریض تین تا چودہ دن تک سر درد، بخار میں مبتلا رہتا ہے،بخار، سانس لینے میں دشواری نیپا وائرس کی علامات ہیں، جی متلانا، قے ، پٹھوں میں در د نیپا وائرس کی علامات ہیں،نیپا وائرس مریض کو سر چکرانے، غنودگی کی شکایت ہوتی ہے، این آئی ایچ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ نیپا وائرس کا مریض 48 گھنٹوں کے دوران کوما میں جا سکتا ہے، نیپا وائرس کیس میں سانس کی شدید تنگی سے موت ہو سکتی ہے،وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے پیشگی سرویلنس بہتر بنانا ہو گی،نیپا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے ہیں، وفاقی، ہیلتھ اتھارٹیز، محکمہ لائیو سٹاک نیپا وائرس بارے الرٹ رہیں،ایئرپورٹس، سرحدی مقامات پر موثرسرویلنس یقینی بنائی جائے۔
این آئی ایچ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیپا وائرس کی تصدیق سیرولوجی، ہسٹوپیتھالوجی، پی سی آر سے ممکن ہے، مشتبہ نیپا کیس کا سیمپل بمعہ ہسٹری این آئی ایچ کو بھجوایا جائے، پی سی آر کیلئے ناک، گلے سے لعاب ، خون، پانی کا سیمپل لیا جائے ،نیپا وائرس کے علاج کیلئے اینٹی وائرل، ویکسین دستیاب نہیں ،نیپا مریض کے بخار، اعصابی علامات کو مسلسل مانیٹر کیا جائے، نیپا وائرس کے مریض کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے ،شہری نیپا وائرس کی اطلاع،آگاہی کیلئے این آئی ایچ سے رابطہ کریں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نیپا وائرس بارے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز بخار، اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کا تفصیلی معائنہ کریں۔۔
نیپا وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، ایڈوائزری جاری








