بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 114 خاندان طورخم سرحد پہنچ گئے

طورخم: حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق افغان خاندانوں کا انخلا چوتھے روز بھی جاری، 114 خاندان واپسی کے لئے طورخم سرحد پہنچ گئے ہیں۔

افغان کمشنریٹ نے بتایا کہ یہ 114 افغان خاندان 995 افراد پر مشتمل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق 4 روز میں 2040 افراد وطن واپس لوٹ گئے، ستمبر میں 2812 افراد پر مشتمل 451 خاندان افغانستان جاچکے ہیں۔

30 اکتوبر تک افغان خاندانوں کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی۔