بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے : ناصر محمود

قائد نواز شریف کے حکم پر ہر کارکن کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا ملک کی بقاء آئندہ نسل کے مستقبل کی امید نواز شریف ہے : ملک ابرار


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ناصر محمود بٹ کا کہنا ہے راولپنڈی قائد نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، قائد نواز شریف کے حکم پر پاکستان مسلم لیگ کے ہر کارکن کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حاجی ہاؤس ڈھوک رتہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق رکنی قومی اسمبلی ملک ابرار ، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل، قومی اسمبلی کے امیدوار سجاد خان، مرزا منصور بیگ، حافظ عبداللہ بٹ، سردار طارق ملک شوکت نے بھی موجود تھے۔ ناصربٹ کا کہنا تھا کہ ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں جو حکم ملے گا، ہم اس کے پابند ہیں ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کا کہنا تھا کہ پنڈی ڈویژن میں ہر پارٹی لیڈر اور دور کر کے پاس جارہے ہیں ، ن لیگی ور کر دن رات کوشش کر رہے ہیں، ملکی حالات 2018 کے بعد بننے والے حالات کو بہتر کرنے کیلئے 21 اکتوبر کو لاہور جارہے ہیں، ملک کی بقاء آئندہ نسل کے مستقبل کی امید نواز شریف ہے، ہم اس امید کے ساتھ لاہور جارہے ہیں کہ چوتھی بار نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بنیں گے پاکستان کی عوام کو دعوت ہے ،21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان جائیں، نواز شریف کا ایسا استقبال ہوگا، ٹارگٹ سے زیادہ لوگ لاہور جائیں گے ، بڑی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے ، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ، ہماری جماعت میں نہ کوئی دھڑے بندی نہ اختلاف ہے ، 2018 کا الیکشن ہارے نہیں چوری ہوا تھا ، نواز شریف کے مانے والے شیر کے نشان کے ساتھ ہوں گے۔