راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 31 سالہ میجر اید علی رضا اور حوالدار نثار احمد شہید ہوگئے۔








