بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کے خلاف بغیر کسی نقصان 8 اوورز میں 50 رنز بنالیے۔

دھرم شالہ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کو مشکلات ہوسکتی ہیں، کوشش کریں گے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ:

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی