بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ : بنگلا دیش کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، ڈیوڈ میلان کی شاندار سنچری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف انگلش بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے  انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 32 اوورز میں 200 رنز بنالیے ہیں۔ 

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  بنگلادیش  کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو اچھا آغاز کیا  لیکن  اوپننگ پارٹنر شپ  ٹیم کو  115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی، جونی بیرسٹو  59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے انگلش ٹیم میں معین علی کو بٹھا کر  ریس ٹوپلے جبکہ بنگلایش کی ٹیم میں محمد اللہ کو آرام دیتے ہوئے مہدی حسن کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا : انگلش کپتان

گزشتہ روز انگلش کپتان جوز بٹلر  نے دھرم شالا اسٹیڈیم میں خراب آؤٹ فیلڈ  پر خدشے کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئی تھیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے تھے۔