پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے ڈولی میں حسینیہ جول مائن میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔ جس کے بعد 11 کان کن ملبے تلے دب گئے۔
ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں ریسکیو آپریشن مکمل کر کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں پانچ کا تعلق اورکزئی اور 6 کا تعلق شانگلہ ضلع سے ہے۔








