بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ایک حسن ہی صحیح چل رہا ہے سُسرال میں‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل اپنے آبائی وطن میں موجود ہیں۔کرکٹر کے مداحوں کو لگتا ہے کہ حسن کی اچھی کارکردگی سامعہ کی مرہون منت ہے۔

سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والی سامعہ نے گزشتہ روز پاک سری لنکا میچ کے دوران اسٹیڈیم سے دلکش تصاویرشیئرکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

یہ دورہ اس لیے بھی خاص ہے کہ حسن علی کی اہلیہ 2019 میں دبئی میں کرکٹر سے شادی کے بعد سے اب تک بھارت نہیں گئی تھیں۔

ان تصاویرپرتبصرہ کرتے ہوئے بیشتر فالوورز نے سری لنکا کیخلاف حسن علی کی 4 وکٹوں کی وجہ سامعہ کی موجودگی کو قرار دیا۔

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’ایک حسن ہی صحیح چل رہا ہے سُسرال میں، باقی ٹیم کا اللہ ہی حافظ ہے‘۔

کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کی حمایت کرنے پر سامعہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

حسن علی کو ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی انجری کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں حسن علی کے سسر کا کہناتھا کہ وہ 14 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈول پاک بھارت میچ کے شدت سے منتظرہیں تا کہ ان کی ملاقات اپنی نواسی سے ہوسکے۔ حسن اور سامعہ کی 2 سالہ بیٹی پہلی بار نانا سے ملے گی۔

ہریانہ کے ضلع نوح سے تعلق رکھنے والے حسن علی کے63 سالہ سسرلیاقت خان ریٹائرڈبلاک ڈیولپمنٹ آفیسرہیں جن کا کہنا تھا ک سامعہ کے یہاں بیٹی کی پیدائش کے موقع پر ان کی اہلیہ 2021 میں پاکستان گئی تھیں اور اب وہ احمد آباد میں دوبارہ ملیں گے۔