حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر دبنگ بیان جاری کر دیا۔
گزشتہ روز حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچریاں تھیں جن کی بدولت گرین شرٹس نے اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور محمد رضوان کو شاندار بلے بازی کا میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
سابق بھارتی کرکٹرز وریندر سہواگ، عرفان پٹھان اور وسیم جعفر نے بھی محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں آئے تو ان کی محمد رضوان سے ملتے وقت خوشی دیدنی تھی اور انہوں نے محمد رضوان کو گلے لگاتے ہوئے خوشی سے اٹھا بھی لیا تھا۔
Tap on the back of my boys for never saying never. @iMRizwanPak & Abdullah building on the momentum after brilliant death bowling.
Thank you Hyderabad for the incredible support! 👏🏻 pic.twitter.com/cdcssiy8Hv
— Babar Azam (@babarazam258) October 10, 2023
بعد ازاں بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے۔ محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی۔








