بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو جھاڑ پلا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے نے آئی جی سندھ پولیس کو جھاڑ پلا دی۔

نجی ٹی وی کے  مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے خانپور کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کے اغوا پر آئی جی پولیس کو فون کر کے کہا کہ کیا پولیس سوئی ہوئی ہے، افسران گھروں میں بیٹھ کر پولیسنگ کرتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ کیا ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو فوری شکار پور جانے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اہلکاروں کے اغوا پر ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکار پور سے بھی وضاحت طلب کر لی۔

واضح رہے کہ خانپور کے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کر لیا