آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور افغان ٹیم کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گرگئی۔
جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا، رحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین لوٹایا۔
افغان ٹیم کے اس وقت 14 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 66ہے۔
یہ اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








