اسلام آباد (ممتازنیوز)سینئر صحافی واجد رسول کے صاحبزادے تیمور حیدر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہیں وفاقی سرکاری ہسپتال میں ہائوس جاب کے لئے بھی منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر تیمور حیدر نے ایم بی بی ایس امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ صحافی دوست احباب اور قریبی عزیز و اقارب نے واجد رسول کو ان کے بیٹے تیمور حیدر کے ڈاکٹر بننے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور نوجوان ڈاکٹر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سینئر صحافی واجد رسول کے صاحبزادے ؕتیمور حیدر نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی








