بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے کا نواز شریف پر کیا اثرپڑےگا، شہباز شریف کاموقف سامنے آگیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دیئے جانے والے فیصلے کا قائد نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پر جاری کیے گئے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔
انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔