بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ا سٹرٹیجک پلانزڈویژن کے 34 نامورسائنسدانوں اور انجینئرزکو ان کی کارکردگی پر تمغوں سے نوازاگیا

راولپنڈی(ممتازنیوز)ا سٹرٹیجک پلانزڈویژن کے 34 نامورسائنسدانوں اور انجینئرزکو ان کی کارکردگی پر تمغوں سے نوازاگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)ا سٹرٹیجک پلانزڈویژن کے اعزازمیں چکلالہ گیریژن میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ایس پی ڈی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کوسراہاگیا۔34 نامورسائنسدانوں اور انجینئرزکو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغوں سے نوازاگیا۔ڈی جی سٹرٹیجک پلانزڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے سائنسدانوں اورانجینئرزکو تمغے دیئے۔