بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا کے خلاف شاندار جیت لیکن بابراعظم کی ناقص کارکردگی پر شاہد آفریدی نے انہیں فون کر کے کیا کہا جانئے ؟

سری لنکا کے خلاف شاندار جیت لیکن بابراعظم کی ناقص کارکردگی پر شاہد آفریدی نے انہیں فون کر کے کیا کہا جانئے ؟
لاہور (مانیٹرینگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔