راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مہمان شخصیت نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان آرمی کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔
قطری چیف آف سٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








