بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مسلم لیگ(ن) کی سینئرنائب صدروچیف آرگنائزرمریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ۔جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنٹ سے ایک سٹوری میں جنید صفدر نے لکھا کہ میری طلاق کی خبر سچ ہے۔ یہ خالصتاً ذاتی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔ اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے جنید صفدر نے انسٹاگرام سٹوری میں مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے ان شا اللہ اس فیصلے سے ہمیں سکون میسر آئے گا۔ جنید صفدر نے مزید لکھا کہ میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں بولوں گا۔ میں اُن (عائشہ سیف) کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ خیال رہے کہ مریم نوازرور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر دسمبر 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔یہ شادی بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی اس شادی میں خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے تھے لیکن نواز شریف لندن میں موجودگی کے سبب لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ یاد رہے کہ جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ سیف، سابق وزیراعظم نواز شریف کی دوسری حکومت میں احتساب کمیشن کے سربراہ رہنے والے سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔ جو اس وقت پوری فیملی کےہمراہ قطرمیں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کا وسیع کاروبار ہے اور قطرکے شاہی خاندان سے سیف الرحمان کے قریبی تعلقات ہیںجب بارہ اکتوبر 1999 کو پرویزمشرف نے مارش لا لگایا تو سیف الرحمان اور ان کے بھائی مجیب الرحمان کوگرفتارکرلیاگیاتھا اور ان پر کئی مقدمات بنائے گئے تھے بعدمیں رہائی پر وہ مستقل طور پر قطر منتقل ہوگئے تھے ۔سیف الرحمان نے احتسا ب بیوروکے چیئرمین کے طور پر سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوشہید،آصف زرداری اوردیگرسیاستدانوں کے خلاف مبینہ کرپشن کے بہت سے مقدمات بنائے تھے اور ان کے دور میں اکٹھے کئے گئے ثبوت بعدازاں پرویزمشرف نے استعمال کئے اور نیب کاادارہ بناکر مقدمات کو آگے بڑھایااور نیب کوسیاسی مقاصدکے لئے بھی استعمال کیا