بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام احتساب نہیں ریلیف چاہتے ، ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا: خواجہ آصف

 

لاہور: مسلم لیگ( ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو احتساب سے غرض نہیں وہ ریلیف چاہتے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ نقصان عدلیہ نے پہنچایا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف 2007ء میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا، نوازشریف دوسری بار آئے تو جیل بھیج دیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محور نہیں ہونا چاہئے، عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈر شپ سے بڑی امیدیں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات کے مطابق حقیقت کو سامنے رکھنا ہوگا، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے، بہت سی میٹنگزمیں کہا احتساب کو بیانئے کا محورنہیں ہونا چاہئے، عدلیہ بار بار آزمائش پر پورا نہیں اتری، عدلیہ کی نئی لیڈرشپ سے بڑی امیدیں ہیں۔